حکومت کیری لوگر بل مسترد کرے، قاضی حسین احمد:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر ۔2009ء) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ریفرنڈم میں اندازے کے مطابق 98فیصد لوگوں نے کیری لوگر بل مسترد کیا ہے۔ اسلام آباد پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ حکومت کیری لوگر بل مسترد کردے کیونکہ پاکستان کو سیکورٹی کے نام پر دی جانے والی امداد امریکہ اپنے مقاصد کیلئے دے رہا ہے جس میں مساجد ، مدارس اور دیگر اسلامی تنظیموں کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کی شرائط ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیری لوگر بل پاکستان کی خود مختاری ختم کرنے کیلئے لایا گیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




