کوئٹہ: طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹرڈان ہڑتال:
کوئٹہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء) کوئٹہ مین طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پختون خواہ میپ اور عوامی پارٹی کی جانب سے مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری ہے۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں مین کاروبار مکمل طور پر بند ہے۔کوئٹہ میں روزانہ آٹھ سے بارہ گھنٹے جب کہ اندورن بلوچستان اٹھار ہ سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے آٹھ سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی یقین دہانی کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا جار ہا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




