UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں تمام سرکاری ادارے ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے، جمعہ کو ہاف ڈے نہیں ہوگا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ،وفاقی و پنجاب حکومتوں کے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 8 سے سہ پہر 4بجے تک کھلے رہیں گے، دن ایک بجے نماز اور کھانے کیلئے آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا،جمعہ کو بھی یہی اوقات کار رہیں گے تاہم وقفہ ساڑھے بارہ سے دو بجے تک ہوگا ،سندھ میں سرکاری دفاتر صبح 9سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو دفاتر 9بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک کھلیں گے،خیبرپختونخواہ میں جمعہ کو ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اورکھانے کا وقفہ ہوگا، نوٹیفیکیشن وفاقی وزارت داخلہ اورچاروں صوبائی چیف سیکرٹریوں نے جاری کیے،تمام بینک،مالیاتی ادارے اورواپڈاکے دفاتربھی یہی نظام الاوقات اپنائیں گے:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل ۔2010ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دو ہفتہ وار تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے ۔پیر سے جمعرات تک ہر روز صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ اس دوران دن ایک بجے نماز اور کھانے کیلئے آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا ۔جمعہ کو ہاف ڈے نہیں ہوگا اور اس روز بھی سرکاری دفاتر صبح آٹھ سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے بارہ سے دن دو بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا ۔ یہ نوٹیفیکیشن فی الفور نافذالعمل ہوگا جو قومی توانائی کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کے بحران پر قابو پانا اور سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کی بچت کرنا ہے تاہم نوٹیفیکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دو ہفتہ وار تعطیلات اور سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کب تک نافذ العمل رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق 31 جولائی تک رہے گا ۔ ادھر چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی دو ہفتہ وار تعطیلات کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں ۔ پنجاب میں چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ادارے ہفتے اور اتوار کے روز بند رہیں گے تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک سرکاری دفاتر صبح آٹھ بجے سے سہ پہر 4بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز سہ پہر ساڑھے بارہ بجے سے دن دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اور تعلیمی ادارے ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔ پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک رہیں گے۔ جمعہ کے روز دفاتر صبح 9بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی طرف سے بھی ہفتے میں دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری ادارے ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔ پیر سے جمعہ تک اوقات کار صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک رہیں گے۔ جمعہ کے روز ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اورکھانے کا وقفہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ہفتے میں دو چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔ بینک اور مالیاتی اداروں میں اوقات کار صبح آٹھ بجے سے شام 4بجے تک رہیں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے بارہ سے دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ملک بھر میں واپڈا کے تمام دفاتر بھی ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔ واپڈا کے دفاتر میں پیر سے جمعہ تک اوقات کار صبح آٹھ بجے سے سہہ پہر 4بجے تک رہیں گے اور جمعہ کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے 2بجے تک نمازاورکھانے کا وقفہ ہوگا۔

23/04/2010 20:52:30 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.