اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملتان،مہنگائی،بے روزگاری اورلوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی کیمپ:
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔5اپریل ۔2010ء) چیمبر آف اسمال ٹریڈرز ملتان کے زیر اہتمام مہنگائی،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلوے روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ کی قیادت کرتے ہوئے صدر پنجاب چیمبر آف اسمال ٹریڈرز خواجہ شفیق نے کہا کہ مہنگائی،بے روز گاری اور گیس،بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور بجلی گیس کی غیر اعلانیہ طویل تر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

05/04/2010 18:27:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے