UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پنجا ب میں کو ئلے اور پانی سے1200میگاواٹ بجلی کے چھوٹے پیداواری یونٹ لگارہے ہیں، راجہ ریاض:
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8اپریل ۔2010ء)سینئر صوبائی وزیر راجہ ریا ض احمد نے کہا ہے کہ کوئلے اور پانی سے 1200 میگا واٹ بجلی کے چھوٹے پیداواری یونٹ لگا رہی ہے ۔ اسی طرح توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں اناج کی کوئی کمی نہیں 950 روپے کی قیمت کے باوجود ہمارے پاس 30 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گنے اور چاول کی بھی سرکاری قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام مسائل کا بخوبی احساس ہے اور اٹھارویں آئینی ترمیم کا مرحلہ طے ہونے کے بعد اب عوامی مسائل کے حل کے ٹریک پر آ گئے ہیں ۔ اوراب باقی ماندہ امور کو تیزی سے نمٹایا جائیگا۔راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پنجاب میں مخلوط حکومت ایک نیا تجربہ ہے اور دو مختلف منشور کی حامل سیاسی جماعتوں کے مابین معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض مسائل ضرور موجود ہیں لیکن ہم معاملات کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے یں ۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر قومی اور جمہوری مفاد میں مخلوط حکومت کی مضبوطی وقت کا تقاضا ہے اور ہم اپنی قیادت کے احکامات کے پابند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی طرف سے اپنے اختیارات سے دستبردار ہونا ایک شاندار روایت ہے ۔ جس کی ملکی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کومل کر قومی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے موجودہ قومی مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا ۔

08/04/2010 19:36:23 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.