UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کے عمل سے تقریباً 200 میگا واٹ یومیہ بجلی کی بچت ہوئی ہے، راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اکتوبر ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کے عمل سے تقریباً 200 میگا واٹ یومیہ بجلی کی بچت ہوئی ہے۔ قومی واٹر پالیسی کی تشکیل کیلئے کام جاری ہے۔ بھارت کے ساتھ بگلیہار ڈیم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سیکرٹری سطح سے صدارتی سطح تک بات کی گئی ہے اور اب بھی یہ مسئلہ مسلسل اٹھایا جا رہا ہے۔ پیر کو وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم جلد از جلد لوڈ شیڈنگ پر قابو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے بارانی علاقوں میں زرعی آبپاشی کیلئے چاروں صوبوں اور واپڈا کو 32 سمال اور میڈیم ڈیمز کی تعمیر کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ فیز ون میں فاسٹ ٹریک کنٹریکشن کیلئے 12 ڈیموں کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ مائیکرو آبپاشی نظام کے ساتھ 16,35,584 ایکڑ اراضی کی آبپاشی کیلئے 2.5 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے میں معاون ثابت ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ڈیموں سے پانچ ڈیمز بلوچستان میں بنائے جائیں گے جو کہ 308396 ایکڑ اراضی کو سیرات کریں گے۔ تین ڈیمز سندھ میں تعمیر ہونگے جو 147040 ایکڑ اراضی کو سیراب کریں گے ۔ دو ڈیم صوبہ سرحد میں بنیں گے جو 114148 ایکڑ اراضی کو سیراب کریں گے جبکہ صوبہ پنجاب میں تعمیر ہونے والے دو ڈیم (گھبیر ڈیم، پاپن ڈیم) 66000 ایکڑ اراضی سیراب کریں گے۔ انہوں ن بتایا کہ مذکورہ منصوبے ٹینڈر کے مرحلہ میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ حکومت کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی حصولہ افزائی کر رہی ہے حکومت گڈانی بلوچستان میں درآمد شدہ کوئلے پر مبنی ہزار بارہ سو میگا واٹ کے دو مربوط پاور پراجیکٹوں کے بارے میں کارروائی کر رہی ہے۔ عالمی بنک نے حکومت سندھ اور حکومت پاکستان کے ساتھ تعمیر استعداد اور لین دین کے مشورے کے بابت تھرکول اینڈ پاور فی امداد مالیتی 30 ملین امریکی ڈالر کے فنڈز کی فراہمی سے اتفاق کیا ہے جس کے نتیجے میں تھر کے بلاک ون میں ایک ہزار میگا واٹ کا ایک پاور پراجیکٹ قائم ہو گا۔

12/10/2009 19:22:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.