بجلی کا شارٹ فال دو ہزار دو سو اٹھاون میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 ستمبر ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار دو سو اٹھاون میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار پانچ سو سترہ اور مانگ پندرہ ہزار سات سو پچہتر میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار تین سو نوے میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار چھیاسی،آئی پی پیز سے چار ہزار نو سو انہتر اور رینٹل منصوبوں سے باہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




