بجلی کی کمی تین ہزار پینتالیس میگاواٹ ہوگئی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست ۔2009ء) بجلی کی کمی تین ہزار پینتالیس میگاواٹ ہوگئی ہے اور مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار سات سو پچانوے میگاواٹ اور طلب سولہ ہزار آٹھ سو چالیس میگاواٹ ہے۔ ملک میں ہائیدرل پاوور جنریشن چھ ہزار چار سو ترپن میگاواٹ، جینکوز سے دو ہزار سات سوپچیس، آئی پی پیز سے چار ہزار پانچ سو انتالیس اور رینٹل منصوبوں سے اٹھہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




