اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بنوں، لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے عذاب بن گئی:
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست ۔2009ء )ضلع بنوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ عذاب بن گئی،ایس ای سید افضل اور ایکسن محمد صادق کو معطل کیا جائے، رفیق نیازی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما رفیق خان نیاز ی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی جام کردی ہے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی روزانہ لوڈ شیڈنگ نے جہاں کاروبار ٹھپ کردیا وہیں لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہوجانے کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے اس موسم میں دن رات لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ہر آدمی شدید گرمی کی وجہ سے گرمی خور بن چکا ہے اس قیامت خیز گرمی کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں رفیق خان نیازی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناجائز اور اوور لو شیڈنگ فورا بند کی جائے اور واپڈا پیسکو بنوں کے منیجر آپریشن ایس ای سید افضل اور ڈپٹی منیجر آپریشن ایکسن محمد صادق کو فورا معطل کرکے انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے ۔

11/08/2009 14:24:56 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے