کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ایک ڈویژن میں کیسکو نے آج بجلی بند رکھنے کا اعلان:
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21مئی 2009 ء)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ایک ڈویژن میں کیسکو نے آج بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سبی ہرنائی ٹرانسمشن لائن کے ایک ٹاور کی مرمت کی وجہ سے اس لائن سے چھتیس گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔ تاہم کوئٹہ کے بعض علاقوں کو سریاب گرڈ سے مختلف اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی۔ کوئٹہ کے علاوہ سبی ڈویژن میں بھی بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




