اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے بحران پر دسمبر تک قابو پالیں گے ، وفاقی وزیر پانی و بجلی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2009ء)وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران پر دسمبر تک قابو پالیا جائے گا ۔اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع کی ٹیکنالوجی کا حصول اہم ہے جس کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جبکہ جھمپیر کے علاقے میں ہواسے بجلی تیار کرنے کے منصوبے کے پہلے فیز میں چھ میگاواٹ بجلی کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ جبکہ اس منصوبے کو توسیع دے کر پچاس میگاواٹ کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوا سے بجلی کی تیاری سے فضا سے دس ہزار پانچ سو ٹن سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خاتمے میں مد د ملے گی ۔


11/04/2009 19:44:46 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے