اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی اور گیس کی تاریخی لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کا پیدا کردہ ہے‘عبدالرحمان خان نیازی:
میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30دسمبر 2008 ء)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر وبانی اور ضلعی صدر کسان بورڈ پاکستان ضلع میانوالی عبدالرحمان خان نیازی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر توانائی کا بحران ہے- بجلی اور گیس کی تاریخی لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کا پیدا کردہ ہے اور اس کا ذمہ دار موجودہ حکمران طبقہ ہے- انہوں نے یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ میانوالی کے نزدیک اسکندرآباد کے مقام پر کھاد فیکٹری موجود ہونے کے باوجود ضلع میانوالی کے کسان اور کاشتکار کھاد سے محروم ہیں اور ملک بھر میں جاری کھاد کا بحران موجودہ حکمرانوں کا پیدا کردہ اور مصنوعی بحران ہے-انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کیلئے 36لاکھ ٹن کھاد کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ حکومت کے پاس 38لاکھ ٹن سے زائد کھاد حکومت کے ویئر ہاؤسز میں موجود ہے انہوں ین کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے مگر پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم نہ کر کے حکمران عوام پر ڈاکہ زنی کررہے ہیں مگر ہم ایسا نہ ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ 31دسمبر تک پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی نہ کی گئی تو ملک بھر میں دمادم مست قلندر ہو گا کیونکہ ہمارے حکمران باتوں سے نہیں مانتے- انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 31دسمبر کے بعد کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی قیادت ڈویژنل اور ضلعی صدور طلباء تنظیموں‘مزدوروں‘تاجروں کے علاوہ محنت کشوں کو کال دیکر زبردست احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج مطالبات کے تسلیم تک جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے بے حس حکمران یہودیوں کو خوش کرنے کیلئے وطن عزیز کی سونا اگلتی زمینوں کو بنر بنا رہے ہیں حکمرانوں کو یہودی لابی کو خوش کرنے کی بجائے اپنی عوام اور ملک کی جانب توجہ دینا ہو گی ورنہ موجودہ حکمرانوں کا حشر بھی تاریخی ہو گا-

30/12/2008 12:39:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے