لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو بے روزگاری بڑھ جائے گی، نواز شریف:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11اپریل ۔2010ء) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے جن پر قابو نہ پایا گیا تو غربت اوربے روزگاری کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ لاہور میں کراچی سے آئے ہوئے تاجروں کی تنظیم کے 30 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے شروع سے ہی اپنی ترجیحات کا درست تعین کیا ہوتا اور مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہوتے تو آج عوام سڑکوں پر نہ نکل آتے۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ نے زندگی کے ہر شعبے پر نہایت ہی منفی اور گہرے اثرات مرتب کئے ہیں اور گذشتہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملیوں نے جو کسر چھوڑی تھی وہ لوڈشیڈنگ نے پوری کرتے ہوئےصنعت کا پیہہ جام کرکے رکھ دیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




