اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

مظفرآباد، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی دھرنا:
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔6اپریل ۔2010ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دارلحکومت مظفرآباد کی تعمیر نو میں تاخیر کے خلاف سنٹرل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔مظفرآباد اتحاد فورم کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ دھرنے میں شریک مظاہرین نے حکومت سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں تاخیر کے ذمہ داران کو عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت واپڈا حکام کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر جرأت مندانہ موقف اختیار کر ے۔ آزاد کشمیر میں پانچ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے مگر اس کے باوجود بلاجواز لو ڈ شیدنگ کی جا رہی ہے۔

06/04/2010 18:41:21 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے