لاہور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔08جنوری۔ 2010ء) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں صنعتی مالکان اور ورکرز نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے ہمدرد چوک پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صنعتکار رہنماؤں نے حکومت کو دس دن کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوا اور مقررہ شیڈول پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو واپڈا ہاؤس کا گھیراو کیا جائے گا۔ اس پر بھی مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




