میانوالی،ایٹمی بجلی گھر اورحساس مقامات کی فضائی نگرانی شروع۔۔۔جنگی طیاروں کی پروازوں پر عوام میں زبردست جوش وخروش‘بلیک آؤٹ کی ریہرسل کا امکان:
میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24دسمبر2008 )پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی وزیر خارجہ کی دھمکیوں کے پیش نظر لاہور‘راولپنڈی‘سرگودھا کے بعد پی اے ایف بیس میانوالی سے بھی جنگی طیاروں نے ایمرجنسی پروازیں شروع کر دیں-ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر فورس میراج اور ایف-16 جنگی طیاروں نے ایٹمی بجلی گھر اور دیگر حساس مقامات کی فضائی نگرانی شروع کر دی ہے جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں پر میانوالی کے عوام گھروں اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے اور فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی جبکہ شہری دفاع کی تنظیم نے لوگوں کو ہوائی حملوں سے بچاؤ کے بارے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند روز تک عوام کو ہوائی حملوں سے بچنے کیلئے بلیک آؤٹ کی پریکٹس کرانے کیلئے سائرن بجائے جائیں گے اور دیگر حفاظتی تدابیر کے بارے آگاہی پمفلٹ عوام میں تقسیم کئے جائیں-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




