دو مبینہ دہشتگرد وں نے سانحہ لبرٹی اور 15کی بلڈنگ پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ دینے کا اعتراف کر لیا:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 دسمبر۔ 2009ء)پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے گرفتار کئے جانیوالے دو مبینہ دہشتگردوں اشفاق عرف گل اور اقبال نے سانحہ لبرٹی اور 15کی بلڈنگ پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ دینے کا اعتراف کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایف آئی اے اور ایلیٹ سینٹر پر ہونیوالے دہشت گردی کے واقع سے چند گھنٹے قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سے اشفاق عرف گل اور اقبال کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ اشفاق عرف گل کا تعلق فیصل آباد اور اقبال کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور دوران تفتیش دونوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ہم نے 15اور سانحہ لبرٹی کے دہشت گردوں کو پناہ دی اور انکی سپورٹ کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے دونوں ساتھیوں کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ ادارے اسلام آباد لے گئے ہیں جہاں پر ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے اور دونوں کی نشاندہی پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مار رہے ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




