قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے این آر او کی کثرت رائے سے منظوری دیدی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر ۔2009ء) قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے این آر او کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ہے ۔ مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ قاف نے احتجاج کرتے ہوئے کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ایم کیوایم اور مسلم لیگ ہم خیال کے ریاض فتیانہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ آج قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی چئیرپرسن نسیم چوہدری کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے اکثریت رائے سے این اآراو کی پانچ شقیں منظور کرلی ۔کمیٹی نے شق نمبر سات میں ایک ترمیم کی بھی منظوری دی جس کے تحت کرپشن کا کوئی بھی کیس عدلیہ کی اجازت کے بغیر ختم نہیں ہوسکے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




