شعیب ملک کے اہل خانہ شادی میں شرکت کے لئے بھارتی شہر حیدرآباد روانہ:
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء) شعیب ملک کے اہل خانہ شادی میں شرکت کے لئے بھارتی شہر حیدرآباد روانہ ہوگئے۔ شعیب ملک کے خاندان کے سات افراد سیالکوٹ سے لاہور پہنچے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک نے کہا کہ روایتی انداز میں دلہن کو لے کر آئیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ تمام گھر والے شعیب کی شادی پر بہت خوش ہیں۔ شعیب کا خاندان جن میں والدہ، بھائی عدیل ملک، دو بہنیں اور فیملی کے تین بچے شامل ہیں ،پی کے دوسو ستر سے بھارت روانہ ہوگیا ۔وہ نئی دلی ہوتے ہوئے حیدرآباد دکن پہنچیں گے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی پندرہ اپریل کو ہونی ہے۔ ثانیہ مرزا کے گھر میں شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی کا بھارت میں شعیب ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اعجاز جاکھرانی نے شعیب ملک کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو بھارتی حکام سے بھی بات کی جائے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




