UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پانی و بجلی کا بحران حل نہ کیا گیا تو پاکستان 2025میں ایتھوپیا بن جائیگا،کیپٹن(ر)محمد صفدر:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16مئی۔2010ء ) پاکستان واٹر اینڈ ایکشن کمیٹی کے کنوینر و ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر ) محمد صفدر نے کہا ہے پانی و بجلی کا بحران حل نہ کیا گیا تو پاکستان 2025میں ایتھوپیا بن جائیگا ۔ رینٹل پاور کی بجائے موجودہ تھرمل پاور پلانٹس سے مزید 6500میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس سے بجلی کا بحران ختم ہو جائیگا اگر رائیونڈ کیلئے 21ارب روپے سے سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ ثابت کر دیا جائے تو اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جاوٴں گا۔ وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں متحدہ کسان محاذ کے سربراہ ایوب میو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ندی نالے پر ڈیم بنانے کی ضرورت ہے اگر کالا باغ ڈیم نہیں بنتا تو دیگر ڈیم تعمیر کر لئے جائیں ۔ بھارت ہمارے دریاوٴں کا پانی روک رہا ہے جس سے ملک میں پانی اور بجلی کا بحران سنگین ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واپڈا کے بند تھرمل پاور پلانٹس جو آج حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بند ہیں اگر ان کو مناسب فنڈز دیکر چلایا جائے تو پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔ اس وقت 14پاور پلانٹس بند ہیں جن میں جامشورو 850میگاواٹ ، کوٹری 174میگاواٹ، لاکھڑا 150میگاواٹ ، گدو1655میگاواٹ ، مظفر گڑھ 1350میگاواٹ ، ملتان 195میگاواٹ ، فیصل آباد 388میگاواٹ ، حبکو 1292میگاواٹ ، شاہدرہ 44میگاواٹ اور آئی پی پیز کے پاور پلانٹس میں لال پیر 362میگاواٹ، جاپان 135میگاواٹ اور سیپکول 135میگاواٹ کے پاور پراجیکٹس بند ہیں جن سے 6500میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران حل کرنے کیلئے رینٹل منصوبوں کی بجائے پن بجلی کے منصوبے شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 1997میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے بھاشا ، غازی بروتھا ، بونجی ، تھاکوٹ اور دیگر پراجیکٹ کرنے کیلئے معاہد کیا تھا جس میں موٹر وے کی تعمیر بھی شامل تھی لیکن 12اکتوبر کو حکومت ختم کر دی گئی اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج بجلی وافر ہوتی۔ منگلا اور تربیلا ڈیم کو پوری پیداواری صلاحیت پر چلایا جا ئے تو زراعت اور انڈسٹری کو مفت بجلی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پانی کے بحران کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے3جون کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی جس میں قومی اور علاقائی پارٹیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

16/05/2010 16:31:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.