اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پنجاب: لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں کی ہڑتال:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انجمن تاجران کی کال پر آج لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے تاہم بعض علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں جن پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہڑتال موقع پر چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں اور تاجروں کے ساتھ بجلی کے ستائے عام شہری بھی شریک ہو گئے۔دوسری جانب بعض تاجروں نے ہڑتال میں شریک ہونے سے انکار کر دیا اور دکانیں کھلی رکھیں تاہم بعض مشتعل مظاہرین نے کھلی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی ، توڑپھوڑکا شکار دکانوں کے مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ انجمن تاجران کے ایما پر یہ عمل کیا ہے جبکہ انجمن تاجران کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے اور ایسے واقعات میں ہم ملوث نہیں ہیں ۔ اس سلسلے میں انجمن تاجروان پاکستان کے صدر حاجی مقصود بٹ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہو گئی ہے ، ہم نے کسی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی ۔ انہوںنے کہا کہ جن لوگوں نے دکانیں کھلی رکھی ہیں ان سے ہماری کوئی شکایت نہیں ۔

21/07/2009 13:55:47 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے