کراچی میں ایک سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی ۔2009ء) کراچی میں ننانوے میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں ایک سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔ کے ای ایس سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جان عباس زیدی کے مطابق کورنگی ویسٹ، گذری اور بلوچ کالونی میں ستر کے وی کی مین لائن پر جبکہ گلشن اقبال سوک سینٹر پر تیئس کے وی کی لائن پر مرمت کا کام جاری ہے ۔ اس کے علاوہ ولیکا گرڈ اسٹیشن پر بھی بعض شکایات سامنے آئی ہیں۔ کے ای ایس سی حکام کے مطابق فنی شکایات جلد دور کردی جائینگی جس کے بعد بجلی کا شارٹ فال جلد ختم ہوجائیگا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




