متاثرین کے کیمپوں میں بجلی کی وائرنگ کی جا ئے ،صدر زرداری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے سرحد کی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پیپکو کی معاونت سے متاثرین کے کیمپوں میں فوری طور پر بجلی کی معیاری وائرنگ کی جائے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدر مملکت نے بیشتر کیمپوں میں بجلی کی مناسب وائرنگ نہ ہونے کی شکایت کے بعد یہ ہدایات جاری کیں ۔ صدر نے ہدایت کی کہ متاثرین کو بجلی کے محفوظ اور معیاری ڈھانچے کی فراہمی کیلئے پیپکو کے ساتھ مل کر مناسب اقدام کئے جا ئیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




