جلد پاکستان آ کر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا، سابق صدر پرویز مشرف:
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست ۔2009ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات اورسیاست پر گہری نظررکھی ہوئی ہے اور جلد پاکستان آکر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔ ق لیگ کے دونوں دھڑے متحدہو جائیں۔ مقدمات سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ پرویز مشرف نے وکیل فواد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کے حالات اور سیاست پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ ق لیگ کے حوالے سے پرویز مشرف نے کہا کہ دونوں دھڑوں کو متحد ہوجانا چاہئے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




