UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پیپکو نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا:
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی۔2010ء) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (پیپکو) نے وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق فنانس ڈویژن (ریگولیشن ونگ)حکومت پاکستان،کے میمورنڈم کو اختیار کرتے ہوئے اپنے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری کر دیا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا ایک الگ میمورنڈم بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔جنرل منیجر (ہیومن ریسورسز) پیپکو کے دفتر سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق موجودہ بنیادی تنخواہ کے پچاس فیصد کی شرح سے ایڈہاک الاؤنس2010 کا اطلاق پیپکواور اس کے ذیلی اداروں بشمولملحقہ پاور ونگ آفسز،ڈسٹری بیوشن کمپنیوں،جنریشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے تمام ملازمین پر ہو گا۔جبکہ بنیادی پے اسکیل ایک تا پندرہ کے ملازمین کا میڈیکل الاؤنس دُگنا کر دیا گیا ہے۔دونوں اضافوں کا اطلاق یکم جولائی2010سے ہو گا ۔ دریں اثناء پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین (سی بی اے) کے ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد نے آئیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپکو اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات سے تنخواہ دار طبقے کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو گااور وہ زیادہ محنت ، جانفشانی اور سکون قلب سے اپنے فرائض انجام دیں گے جس سے ان کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

20/07/2010 19:38:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.