پیپکو کے تین پاور پلانٹ بند،مزید14سو میگاواٹ کی کمی کا سامنا:
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) ڈی جی پیپکو انجینئرمحمد خالد نے کہاہے کہ پیپکو کے تین پاور پلانٹ بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پیپکو کو مزید14سو میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔انجینئرمحمد خالد کے مطابق او جی ڈی سی نے5 سو میگاواٹ کے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل کردی جبکہ چشمہ نیوکلیئرپاور پلانٹ اور حب کو سے بھی9 سومیگا واٹ کی جنریشن بند ہوگئی۔ انجینئر محمد خالد کا کہناہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے5 سو اور حب کو کے تین،3 سو میگاواٹ کے دو یونٹوں میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی باعث پیپکو کو مزید14 سو میگاواٹ ہوگئی ہے تاہم اتوار تک صورت حال بہتر ہوجائے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




