اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے بحران کے پیش نظر واپڈا اور پیپکو میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11اپریل ۔2010ء)بجلی کے بحران کے پیش نظر واپڈا اور پیپکو میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔اسلام آباد میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر بجلی و پانی نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ بڑھی اور شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر خصوصی سیل قائم کردیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ واپڈا میں موجود نااہل افسران کی جلد چھانٹی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پانی کی سطح انتہائی کم رہ گئی ہے، ان کہنا تھا کہ بعض لوگ اس مشکل گھڑی میں بھی سیاست کر رہے ہیں ، توڑ پھوڑ سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کام کر رہی ہے ۔وزیر بجلی و پانی نے کہا کہ ارسا کے مطابق آئندہ ماہ سے پہاڑوں پر برف پگھلنے سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو جائے گی۔

11/04/2010 17:51:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے