اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

دکانیں رات آٹھ بجے بند ہو جائیں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31مارچ۔ 2010ء) کے ای ایس سی کے سی ای او تابش گوہر نے کہا ہے کہ تاجر اگر دکانیں رات آٹھ بجے تک بند کر دیں تو مارکیٹوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیں گے یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ تابش گوہر نے کہا کہ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک گھنٹے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارےکو گیس اور تیل کی فراہمی ضرورت کے مطابق ہوتی رہے تو صنعتی زون میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی صارف کو ایسا لگتا ہے کہ اس پر بجلی چوری کا الزام لگایا گیا ہے تو وہ عدالت میں جا سکتا ہے۔

31/03/2010 18:38:04 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے