ڈسکہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری:
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 ستمبر ۔2009ء)ڈسکہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیل کے مطابق ڈسکہ سمبڑیال روڈ واحد رو ڈہے جہاں پر صرف لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اعلی حکام کے نوٹس لئے جانے کے باوجود ڈسکہ سمبڑیال روڈ میں لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی جس کی وجہ لوگوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم رمضان کے دنوں میں بجلی کی بحران پر قابوپایا جائے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




