اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت سرحدبھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیدنگ سلسلہ بدستورجاری، غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں کااحتجاج بھی جاری ہے:
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت سرحدبھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیدنگ سلسلہ بدستورجاری ہے جس کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے لوگ شدید پریشانی کے شکارہوگئے ۔غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں کااحتجاج بھی جاری ہے ۔گزشتہ روزپشاورشہر اورگردنواح کے رہائشیوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے حکومت اورواپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی سڑکوں پر ٹائرجلا کر روڈکوہرقسم کے ٹریف کے لئے بند کردیا ہے ۔پشاورکے علاقوں میں گلبہار، نشترآباد ، خیبربازار، صدر، نوتھیہ ، گلبرک ، یونیورسٹی ٹاؤن، ہشنگری اورحیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے اوربیشترعلاقوں میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ۔دن رات کے مختلف اوقات میں شہر میں کئی کئی گھنٹوں بجلی بندش کیوجہ سے گھروں اورمسجدوں میں پانی ناپید ہوگیا ہے جس سے عوام شدیدمشکلات میں مبتلا ہوگئے۔بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارٹھپ ہوکررہ گئی ہے اوربارونق بازاریں بھی رات کوآٹھ بجے سے پہلے پہلے بندکی جاتی ہے جبکہ دن کے وقت بھی بجلی نہ ہونے باعث لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے پشاورکے علاوہ صوبہ کے دیگراضلاع نوشہرہ ،مردان ،صوابی ،چارسدہ ،سمیت کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابرہیں۔

24/07/2009 15:35:28 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے