شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھارت کے لئے روانہ:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔28 اپریل ۔2010ء) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا لاہور میں منعقددعوت ولیمہ سے فارغ ہونے کے بعد آج اہل خانہ کے ہمراہ بھارت روانہ ہو گئے ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ جانے والوں میں ثانیہ کے والدین اور بہن کے علاوہ بھارت سے آئے ہوئے دیگر مہمان بھی شامل ہیں . شعیب اور ثانیہ پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے ہیں جہاں سے وہ حیدر آباد دکن جائیں گے۔جبکہ ثانیہ مرزا کے لاہور سے ممبئی جانے والے مہمان پہلے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ ممبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن پہنچنے کے بعد دبئی میں اپنی رہائش کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




