اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

وفاقی وزیر کھیل کا شعیب ملک سے ٹیلی فونک رابطہ---حکومت پاکستان کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء) وفاقی وزیر کھیل اعجاز حسین جکھرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے- بدھ کو شعیب ملک سے ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل نے کہا کہ شعیب ملک سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں وہاں پر درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے-انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کو حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا-انہوں نے شعیب ملک کو شادی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کیلئے دعا گو ہے-انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی واپسی پر حکومت پاکستان کی طرف سے والہانہ استقبال کیا جائے گا اور اس حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی-

07/04/2010 14:05:02 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے