ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار چار سو چھیانوے میگا واٹ ہو گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24جون ۔ 2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دوہزار چار سو چھیانوے میگاواٹ تک پہنچ گیا ،اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھ سو بانوے اور طلب سولہ ہزار ایک سو اٹھاسی میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن پانچ ہزار دو میگاواٹ ہے جبکہ تھرمل ذرائع سے دو ہزار چھ سو تینتیس،آئی پی پیز سے چھ ہزار ایک سو تیس اور رینٹل منصوبوں سے صرف ستائیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




