اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے امریکی یقین دہانی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16جون۔ 2010ء)امریکہ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ یہ یقین دہانی اسلام آباد میں شروع ہونے والے اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں توانائی اور پانی کے حوالے سے پاک امریکہ دو روزہ مذاکرات کے دوران کرائی گئی .مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے اور امریکی وفد کی قیادت صدر اوبامہ کے معاون ڈیوڈ لپٹن نے کی ۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم کے حکام نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور حکومت پاکستان کے مختصر اور طویل مدت کے اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔اجلاس میں امریکی توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مستقبل کے لئے مجوزہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

16/06/2010 16:33:32 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے