شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی کی بچت ہو سکتی ہے، سردار آصف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دے کر بجلی کے موجودہ بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے. اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن اسٹریٹ لائٹس ، پارک لائٹس اور ٹریفک سگنلز کے لئے شمسی توانائی کے استعمال کے منصوبے پر کام کررہا ہے، شمسی توانائی کے گھروں میں استعمال سے بھی بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




