اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

تربیلا ڈیم میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا، پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے کمی،پانی کے ذخیرہ میں کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 6 یونٹ بند ہوگئے‘ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا:
غازی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17دسمبر۔ 2009ء) تربیلا ڈیم میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا۔ پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے کمی‘ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 48 فٹ رہ گیا‘ پانی کے ذخیرہ میں کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 6 یونٹ بند ہوگئے‘ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا‘ بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1417 فٹ رہ گئی ہے جو ڈیڈ لیول 1369 فٹ سے 48 فٹ زیادہ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے کمی کی وجہ سے تربیلا جبلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار 2 ہزار 3 سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہو گیا ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹوں میں سے 8 یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن سے صرف ایک ہزار 40 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے جبکہ 6 یونٹ پانی کی کمی کے باعث بند ہوگئے ہیں۔تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ بڑھ جائے گی کیونکہ شارٹ فال میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر تربیلا ڈیم سے پانی کے ذخیرہ میں کمی ہونے کے باعث پانی کے اخراج میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر ارسا پانی کی ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث ذخیرہ میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے بجلی کی کمی کے باعث تربیلا غازی میں لوڈشیڈگ شروع ہوگئی ہے۔ تین سے چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیسکو کی طرف سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

17/12/2009 13:42:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے