اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج پر گرفتاریاں اور مقدمات شرمناک ہیں‘ مسلم لیگ پنجاب:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنماارشد خان لودھی اور مہناز رفیع نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج پر شہریوں کی گرفتاریاں اور مقدمات شرمناک ہیں‘ سول نافرمانی پر اکسانے والے آج کس منہ سے عوام کو جائز حق کے حصول سے روکنے کیلئے ریاستی طاقت کا اندھا استعمال کر رہے ہیں؟ رہنماؤں نے کہا کہ مقدمات ختم اور گرفتارشہری فوراً رہا کئے جائیں۔ ارشدخان لودھی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ از خود اختیارات کے تحت اندھا دھند گرفتاریوں اور عوام کو جمہوری حق کے استعمال سے روکنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن شہری قومی املاک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ یقینا شرپسند عناصر اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں مگر پر امن شہریوں کی شک کی بناء پر پکڑ دھکڑ فاشزم ہے اور پاکستان مسلم لیگ عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کرنے دے گی اور نہ ہی کسی کو صوبہ کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گی۔ مہناز رفیع نے کہا کہ پنجاب حکومت احتجاج روکنے کی آڑ میں توڑ پھوڑ میں شریک (ن )لیگ کے کارکنوں کو گرفتاریوں اور مقدمات سے بچانے کیلئے کمیٹیاں بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے 5 سالہ دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ نام کی کسی برائی سے عوام واقف نہیں تھے۔ لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بحران کی ذمہ داری موجودہ Bad Managers حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگیاں کردی جائیں تو راتوں رات بحران ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے مسلسل جھوٹے وعدوں پر وزیرپانی و بجلی کو ا خلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے سینکڑوں کے حساب سے مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عوام کے خلاف ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال سے حکمرانوں کے نام نہاد جمہوری چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

23/07/2009 19:53:06 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے