اٹک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پھر شروع‘عوام اور تاجروں کا شدید احتجاج:
کامرہ کینٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19نومبر2008 ) اٹک اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع-غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام اور تاجر برادری کا شدید احتجاج-تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے اٹک اور گردو نواح میں واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے لوڈ شیڈنگ حتم کرنے کااعلان کر دیا گیا تھا لیکن اٹک کی واپڈا کی طرف سے اس کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب گرمی ختم ہو گئی ہے اور بجلی کا اضافی خرچ بھی نہیں ہے اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ زیادتی ہے اعلی حکام اٹک اور گردونواح میں اس کا فوری نوٹس لیں-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




