بارش کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری، شارٹ فال 2100 سے تجاوز:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11فروری۔2010ء) ملک میں بارشوں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہوسکی ہے۔ اور شارٹ فال ایک بار پھر دو ہزار ایک سو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار سات ہزار آٹھ سو اٹھاسی میگاواٹ جبکہ مانگ دس ہزار چھبیس میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈل پاوور جنریشن صرف نو سو بیس میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار ایک سو اڑتیس اور آئی پی پیز سے چار ہزار آٹھ سو تیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔کےای ایس سی کو پانچ سو نوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




