UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

حقیقی صارفین کے گھر میں بجلی کا دوسرا میٹر لگانے پر کوئی پابندی نہیں ،راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کو بتایاہے کہ حقیقی صارفین کے گھر میں بجلی کا دوسرا میٹر لگانے پر کوئی پابندی نہیں ، جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران محمد ریاض ملک کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ اگر درخواست دھندہ اس کا کوئی جواز پیش کرسکے کہ دوسرا میٹر لگوانے کا مقصد لوڈشیڈنگ سے بچنے کا دوہرا ذریعہ نہیں یا نرخوں سے غیر قانونی طریقے سے فائدہ اٹھانا نہیں ہے تو ایسی جگہوں پر دوسرا میٹر لگانے پر پابندی نہیں راجہ محمد اسد خان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنا پڑا، انہوں نے کہا ہے کہ اپریل میں صورتحال بہترہونے پر لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہوگی ، شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ کالا باغ ڈیم پر گزشتہ 55 سال سے بات ہوتی رہی ہے ، تین اسمبلیوں نے متفقہ طور پر کئی مرتبہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف قراردادیں منظور کیں ، موجودہ حکومت وفاق پاکستان پر یقین رکھتی ہے اور کسی ایسے منصوبے پر یقین نہیں رکھتی جو وفاق پاکستان کے خلاف ہو اور صوبوں کے درمیان نفرتیں اور نفاق پیدا کرے، انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت بھاشا ڈیم تعمیر کررہی ہے جس کی سٹوریج استعداد بھی زیادہ ہے اور بجلی بھی زیادہ پیداہوئی ، چودھری برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ سال 2009ء کے چار ماہ میں 45 کروڑ 51 لاکھ چالیس ہزار یونٹ بجلی چوری کی گئی، حکومت نے بجلی چورووں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے ، نگہت پروین کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مون سون کے موسم میں سمندر میں گرنیوالے پانی کو روکنے کیلئے واپڈا نے منگلا ڈیم کی سطح بلند کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کیا گیا ہے جس سے 2.88 ایم اے ایف اضافی پانی ذخیرہ ہوگا ، دیا میر بھاشا ڈیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس سے 2020ء تک اس کی تکمیل کے بع 6.9 ایم اے ایف پانی ذخیرہ ہوگا ، واپڈا چھوٹے اوردرمیانے ڈیموں کی تعمیر بھی کررہاہے جن سے 2012-13ء میں ان کی تکمیل کے بعد2.5 ایم اے ایف پانی ذخیرہ ہوگا ۔

18/03/2010 19:17:50 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.