اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 1249 میگا واٹ تک پہنچ گیا ،پیداوار 11,815 ، طلب 13,064 میگا واٹ ہو گئی، موسم کی حدت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی بتدریج اضافہ جاری ہے:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی ۔2009ء) گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 1249 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے اورموسم کی حدت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی بتدریج اضافہ جاری ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے سرکاری بیان کے مطابق 14 مئی کو بجلی کی مجموعی پیداوار 11,815 میگا واٹ جبکہ طلب 13,064 میگا واٹ ہے ۔ اس طرح بجلی کا شارٹ فال 1249 میگا واٹ ہے۔ موسم گرم ہونے کے ساتھ بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شاٹ فال میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز )کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

14/05/2009 19:31:01 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے