پاکستان میں توانائی کا بحران،امریکا نے رابطہ کار مقرر کردیا:
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26ستمبر 2009 ء) امریکا نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد دینے کیلیے خصوصی رابطہ کار مقرر کردیاہے۔یہ نمائندہ براہ راست امریکی وزیر خارجہ کو رپورٹ کرے گا۔ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستان میں جاری توانائی کے بحران میں خصوصی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے تحت امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خصوصی رابطہ کار کا تقرر کیا ہے، جو پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے گا، اوربراہ راست امریکی وزیرخارجہ کو رپورٹ کرے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




