اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری:
میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 23اگست۔2009ء)بجلی کے شارٹ فال میں اچانک اضافہ سے میانوالی سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیاگیا ہے ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیاگیا ہے ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رمضان شریف میں جاری رہے گا بجلی کے اچانک شارٹ فال کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں10گھنٹے جبکہ دیہی علاقہ جات میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ12گھنٹے کردیاگیاہے اس سے قبل شہری علاقہ جات میں لوڈشیڈنگ 8گھنٹے جبکہ دیہی علاقہ جات میں10گھنٹے شیڈول کے تحت لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی اب اس میں مزید 2گھنٹوں کااضافہ کردیا گیاہے ذرائع کے مطابق نماز تراویح اورسحروافطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کاکوئی فیصلہ نہ ہوسکا ہے لہذا نماز تراویح اورسحروافطار کے اوقات میں بدستور لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہے گا تاہم نیشنل گرڈ اسٹیشن اسلام آباد سے عارضی طورپر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کردیاگیا ہے۔

23/08/2009 17:27:56 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے