اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

باجوڑایجنسی ،ایک ہفتہ سے بجلی کی ترسیل بند، پانی کی فراہمی سنگین شکل اختیار کرگئی:
خار باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی ۔2009ء) باجوڑایجنسی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بجلی کی ترسیل کی بندش کے باعث ایجنسی بھر میں پانی کی فراہمی سنگین شکل اختیار کرگئی ہے ۔ جبکہ باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ شفیراللہ خان کی خصوصی ہدایت کے تحت محکمہ جنگلات نے ایجنسی میں لوگوں کو پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تین ٹینکرز کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کردی ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ شفیراللہ خان کے ہدایت کے تحت محکمہ جنگلات کے تین ٹینکرز نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز سے لوگوں کو پانی کی فراہمی کا اغاز کیاہے ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے ٹینکروں کے ذریعے ایجنسی کے مختلف علاقوں کے کم ازکم ساٹھ ہزار نفوس کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی

16/05/2009 18:57:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے